ایڈوانس رقم دے کر سودا خریدتے رہنا

ایڈوانس رقم دے کر سودا خریدتے رہنا

فتویٰ774:

اگر کوئی شخص پرچون کی دکان پر ایڈوانس پیسے دے دے اور بعد میں تھوڑا تھوڑا سامان خرید تارہے تو ایسا کرنا کیسا؟

سائل : فيصل باجوا

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

ایڈوانس رقم دے کر تھوڑا تھوڑا سودا لیتے رہنا نا جائز ہے کہ یہاں رقم ایڈوانس دینا قرض ہے اور چونکہ رقم دکاندار کو دے دینے سے اپنے پاس سے ضائع ہونے کا احتمال ختم ہو گیا لہذا یہ قرض سے نفع حاصل کرنا ہے جو کہ ممنوع ہے۔ بہار شریعت میں ہے: ” پنساری کو روپیہ دیتے ہیں اور یہ کہہ دیتے ہیں کہ یہ روپیہ سودے میں کٹتا رہے گا یا دیتے وقت یہ شرط نہ ہو کہ سودے میں کٹ جائے گا، مگر معلوم ہے کہ یو ہیں کیا جائے گا تو اس طرح روپیہ دینا ممنوع ہے کہ اس قرض سے یہ نفع ہوا کہ اس کے پاس رہنے میں اس کے ضائع ہونے کا احتمال تھا اب یہ احتمال جاتا رہا اور قرض سے نفع اٹھانا، ناجائز ہے۔ “

( بہار شریعت ، جلد 3، حصہ 16 ، صفحہ 481)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

16 ربیع الاول 1445ھ/ 03 اکتوبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں