بی سی جلدی نکلنے پر مٹھائی کا سوال

بی سی جلدی نکلنے پر مٹھائی کا سوال

فتویٰ759:

ہمارے پاس کسی نے بی سی رکھوائی اور ضرورت کی وجہ سے ایک نمبر پہلے مانگ لی ہم نے اس کو ار ینج کر دی ہم نے اسے کہا اس خوشی میں مٹھائی کھلاؤ تو انہوں نے 500 روپے نکال کر دے دیے ہمارا وہ لینا جائز ہے ؟

سائل : ابیهاخان

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

وہ پیسے لینا آپ کے لئے جائز ہے کیونکہ یہ تحفہ ہے جبکہ دینے والے سے اتنی اپنائیت ہو کہ آپ کا مانگنا اس پر گراں نہ گزرا ہو ورنہ سوال کرنا جائز نہیں تھا، یہ جواز کی صورت اس وقت ہے کہ پہلے سے طے نہ ہو کہ جلد بی سی مانگنے پر اتنے پیسے دینے ہوں گے ورنہ یہ لینا دینانا جائز ہو جائے گا۔ معجم لغة الفقہاء میں تحفہ کی تعریف میں ہے: ” اعطاء شئی بغیر عوض صلة و تقربا و اکراما “ ترجمہ : کوئی چیز بغیر عوض بطور تکریم دینا۔

(لغۃ الفقہاء)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

21 صفر المظفر 1445 ھ/ 08 ستمبر 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں