پر انا اسٹاک نئے ریٹ پر بیچنا
فتویٰ744:
وہ چیزیں جو پرانی قیمت پر خریدی ہوں اب ریٹ بڑھنے پر انہیں زیادہ قیمت پر بیچنا کیسا؟
سائل : حافظ منیر یوسفی
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
پر انا اسٹاک نئے ریٹ پر بیچنا جائز ہے کیونکہ آدمی اپنی چیز کا مالک ہوتا ہے چاہے تو چیز سستی بیچے یا مہنگی البتہ اتنی مہنگی نہ ہو کہ لوگوں کو تکلیف ہو کہ یہ اخلاقا درست نہیں۔ اعلی حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں : ” اپنے مال کا ہر شخص کو اختیار ہے چاہے کوڑی کی چیز ہزار روپیہ کو دے، مشتری کو غرض ہولے ، نہ ہو نہ لے۔ “
(فتاوی رضویہ، جلد 17 ، صفحه 98)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم
ابوالبنات فر از عطاری مدنی
28 محرم الحرام 1445 ھ/ 16 اگست 2023 ء