محرم میں نئے کپڑے پہننا
فتویٰ720:
محرم میں نئے کپڑے پہننا کیسا؟
سائل : احتشام ملک
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
محرم میں نئے کپڑے پہننا بالکل جائز ہے کہ شریعت میں اس کی کوئی ممانعت نہیں اور جس کام کی شریعت میں ممانعت نہ ہو وہ جائز ہوتا ہے۔ یہاں بھی یاد رہے کہ اسلام میں سوگ صرف تین دن کا ہے اور وہ بھی واجب نہیں کہ اس میں نیا لباس پہننا منع ہو جائے ہاں عورت کو جس عدت میں سوگ کا حکم ہے فقط اس میں اس کو نیا لباس پہننا منع ہے۔ مبسوط میں ہے: ”ان الاصل في الاشياء الاباحة و ان الحرمة بالنهى شرعا “ ترجمہ : اشیاء میں اصل جائز ہونا ہے اور حرمت کے لئے شرعا نہی وارد ہونا ضروری ہے۔
(مبسوط، جلد 24، صفحہ 77)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
04 محرم الحرام 1445 ھ/ 23 جولائی 2023 ء