ادارے کو دیا ہوا گوشت بیچنا
فتویٰ716:
ایک ادارہ ہے جس کو لوگ بکرے اور گوشت دیتے ہیں ادارے والے اسے دینے والوں کی اجازت کے بغیر بیچ دیتے ہیں کیا شرعی حکم ہے ؟
سائل : خواجہ مشتاق
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
اگر دینے والوں کو معلوم ہو یا ادارے والوں نے اجازت لی ہوئی ہو تو ادارے والوں کا گوشت اور بکرے وغیرہ آگے بیچنا جائز ہے اور اگر دینے والوں کو معلوم نہیں یا انہوں نے صراحت کر دی کہ یہ کھلانے کے لئے ہی ہے تو اب آگے بیچنا جائز نہیں۔ فتاوی امجدیہ میں ہے: ” یہ چندے جس خاص غرض کے لئے کئے گئے ہیں اس کے غیر میں صرف نہیں کئے جاسکتے۔ اگر وہ غرض پوری ہو چکی ہو تو جس نے دیئے ہیں اس کو واپس کئے جائیں۔ یا اس کی اجازت سے دوسرے کام میں خرچ کریں۔ بغیر اجازت خرچ کرنا نا جائز ہے۔“
(فتاوی امجدیہ ، جلد 3 ، صفحه 38)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابوالبنات فر از عطاری مدنی
02 محرم الحرام 1445 ھ/1 2 جولائی 2023 ء