بد مذہب کو جگہ کرایہ پر دینا

بد مذہب کو جگہ کرایہ پر دینا

فتویٰ715:

اپنا مکان کسی بد مذہب کو کرایہ پر دینا کیساوہ اس میں مدرسہ اور اجتماع بھی رکھتے ہیں ؟

سائل : غلام حسین

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

اگر بد مذہب وہ مکان مدر سے یا اجتماع یا اسی طرح کے کاموں کے لئے لے رہا ہے تو اس کو کرایہ پر جگہ دینے کی اجازت نہیں اور اگر دے دیا تو اس عقد کو ختم کر دیا جائے اور اگر اس بد مذہب کی بدمذہبی حد کفر تک ہو تو اس کے ساتھ عقد کرنا ہی حرام ہے۔ اللہ پاک فرماتا ہے: ” وَ لَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَ الْعُدْوَانِ “ ترجمہ: اور گناہ اور زیادتی پر باہم مدد نہ دو۔

(المائدہ:2)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

02 محرم الحرام 1445ھ/1 2 جولائی 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں