دکاندار قیمت کم کر دے

دکاندار قیمت کم کر دے

فتویٰ713:

اگر ہم نے کوئی چیز خریدی اور بل زیادہ ہو اور دکاندار خود پیسے کم کر دے تو کیا حکم ہے؟

سائل : فرقان اعوان

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

مال کے مالک کو اختیار ہوتا ہے کہ وہ چیز بیچنے کے بعد ریٹ میں کمی کر دے اس میں شرعا کوئی قباحت نہیں۔ تبیین الحقائق میں ہے: ” و یجوز للبائع ان يحط من الثمن “ ترجمہ: بیچنے والے کے لئے جائز ہے کہ ثمن ( طے ہونے کے بعد) اس میں کچھ کمی کر دے۔ “

( تبیین الحقائق، جلد 4، صفحہ 83)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

28 ذوالحجہ 1444 ھ /17 جولائی 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں