انگوٹھی میں چھوٹے چھوٹےنگ
فتویٰ699:
چاندی کی انگوٹھی میں اگر چھوٹے چھوٹے نگ لگے ہوں تو ان کو پہن سکتے ہیں؟
سائل : میاں عاصم جاوید
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
مرد کے لئے صرف چاندی کی ایک انگوٹھی جو ساڑھے چار ماشے (gm 4.374) سے کم ہو اور اس میں صرف ایک نگ ہو وہ جائز ہے، اگر ایک سے زیادہ نگ ہوں تو وہ انگوٹھی پہننا جائز نہیں۔ فتاوی رضویہ میں ہے: ” ہاتھ خواہ پاؤں میں تانبے، سونے، چاندی ، پیتل لوہے کے چھلے یاکان میں بالی یا بند ا یا سونے خواہ تانبے پیتل لوہے کی انگوٹھی اگر چہ ایک تار کی ہو یا ساڑھے چار ماشے چاندی یا کئی نگ کی انگوٹھی یا کئی انگوٹھیاں اگر چہ سب مل کر ایک ہی ماشہ کی ہوں کہ یہ سب چیزیں مردوں کو حرام و نا جائز ہیں و نا اور ان سے نماز مکروہ تحریمی ۔ “
(فتاوی رضویہ ، جلد 7 ، صفحه 307)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
23 ذو القعد ہ1444ھ/ 13 جون 2023 ء