جیز کیش اکاؤنٹ
فتویٰ695:
جیز اور وارد نمبر کے علاوہ سے جیز کیش اکاؤنٹ بنانا کیسا؟
سائل : عبد المقیت
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
ہماری معلومات کے مطابق جیز اور وارد نمبر کے علاوہ کسی نمبر سے چیز کیش اکاؤنٹ بنایا جائے تو اس میں قرض پر مشروط نفع نہیں دیا جاتا لہذا یہ اکاؤنٹ کھلوانا جائز ہے کیونکہ اصل وجہ ممانعت یہی تھی تو جب یہ ختم ہو گئی تو جواز کا حکم آگیا۔ حدیث پاک میں ہے: ”کل قرض جر منفعة فهو ربا“ ترجمہ : ہر وہ قرض جو نفع لائے سود ہے۔
(نصب الرایہ ، جلد 4، صفحہ 60)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم
ابو البنات فراز عطاری مدنی
08 ذو القعد ہ1444ھ/ 29 مئی 2023 ء