نیلامی میں بیچا جانے والا مال

نیلامی میں بیچا جانے والا مال

فتویٰ691:

کسٹم میں مال پھنس گیا اور مالک مال نکلو ا نہیں سکا تو اس کو نیلام کر دیا جاتا ہے تو کیا یہ خرید نا جائز ہے؟

سائل : عزیر عطاری

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

اگر یہ نیلامی مالک کی اجازت سے ہو تو اس کا خریدنا جائز ہے اور اگر مالک کی اجازت کے بغیر بیچا جارہا ہو تو یہ خرید و فروخت مالک کی اجازت پر موقوف رہے گی، اگر مالک اس عقد کو جائز قرار دے دے یعنی اس خرید و فروخت کی اجازت دے دے تو جائز ہو جائے گی اور خریدنے والا اس چیز کا مالک ہو جائے گا اور اگر مالک اس عقد کو رد کر دے تو یہ خرید و فرو محت باطل ہو جائے گی اور اصل مالک ہی کی ملکیت پر باقی رہے گی، اس کی اجازت کے بغیر اس میں تصرف جائز نہیں ہو گا۔

(ملحضا: ماہنامہ فیضان مدینہ ، محرم الحرام 1440)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات قراز عطاری مدنی

04 ذو القعد ہ1444ھ/25 مئی 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں