طہارت کے ایام کی عادت سے پہلے حیض

طہارت کے ایام کی عادت سے پہلے حیض

فتویٰ684:

اگر کسی عورت کو طہارت کے مثلا 40 دن گزرتے تھے اور اب اس کو 20 دن میں خون آگیا اور دس دن سے زیادہ رہا تو کیا حکم ہو گا ؟

سائل : ام شایان

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

عورت کو طہارت کی عادت پوری ہونے سے پہلے اور کم از کم پندرہ دن گزرنے کے بعد خون آیا اور دس دن سے زیادہ رہا تو اس کی تین صورتیں ہیں۔ (1) جن تاریخوں میں خون آنے کی عادت تھی ان تاریخوں میں بالکل نہیں آیا یا ان تاریخوں میں تین دن سے کم آیا تو تعداد کے اعتبار سے حیض کی عادت پرانی والی ہی رہے گی اور حیض کی ابتدا اس وقت سے لی جائے گی جس دن خون شروع ہوا اور جن تاریخوں میں آتا تھا اس میں بالکل نہیں آیا تو وہ پاکی کے ایام ہی شمار ہوں گے ۔ (2) جن تاریخوں میں آتا تھا ان سب میں آیا اور ان کے علاوہ بھی آیا تو اب کوئی فرق نہیں آئے گا، دنوں اور تاریخیں پرانی ہی رہیں گی۔ (3) عادت کے دنوں میں تین دن یا زیادہ آیا باقی غیر عادت میں بھی آیا تو اس صورت میں پرانی عادت والی تاریخوں میں جتنے دن خون آیا فقط اتنے ہی دن حیض ہو گا باقی استحاضہ شمار ہو گا۔

( ملخصا: خواتین کے شرعی مسائل، صفحہ 60 تا 74)

و الله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلی الله علیه و آله و سلم

ابوالبنات فر از عطاری مدنی

26 ذوالحجۃ الحرام 1445ھ/ 03 جولائی 2024ء

اپنا تبصرہ بھیجیں