عیسائی شوہر اسلام قبول کرلے

عیسائی شوہر اسلام قبول کرلے

فتویٰ680:

عیسائی میاں بیوی میں سے شوہر اسلام قبول کرلے تو ان کے نکاح کا کیا حکم ہے؟

سائل : عبد الله

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

اگر عیسائی شوہر اسلام قبول کرلے اور بیوی عیسائی مذہب ہی پر ہو دہریت پر نہ ہو تو ان کا نکاح تو باقی رہے گا مگر شوہر کو چاہیے کہ اس کو بھی اسلام کی دعوت دیتا رہے اور اگر بیوی دہریت پر ہے تو بیوی پر اسلام پیش کیا جائے گا اگر مسلمان ہو جائے تو ٹھیک ورنہ ان میں جدائی کردی جائے گی۔ کنز الدقائق میں ہے: ” ولو اسلم زوج الكتابية بقى نكاحها “یعنی: اور اگر کتابیہ کا شوہر اسلام لے آئے تو اس کا نکاح باقی رہے گا۔

(کنز الدقائق، صفحہ 264)

بہار شریعت میں ہے : ” اگر دونوں کتابی ہیں اور مرد مسلمان ہوا تو عورت بدستور اس کی زوجہ ہے۔“

(بہار شریعت جلد 2 ، حصہ 7 ، صفحہ 90)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

04 محرم الحرام 1446ھ/ 11 جولائی 2024ء

اپنا تبصرہ بھیجیں