عورت کا نا محرم سے کان چھدوانا
فتویٰ660:
کیا عورت نا محرم مرد سے کان ناک چھد و اسکتی ہے ؟
سائل : جیلان رضا
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
کان ناک چھیدنے کے لئے عورتیں بھی دستیاب ہوتی ہیں جو تجربہ کار ہوتی ہیں اور کام بھی نرمی کے ساتھ کرتی ہیں، لہذا نا محرم سے ناک کان چھدوانا حرام ہے کہ یہاں بلا ضرورت کسی نامحرم کا عورت کو چھونا پایا جارہا ہے جس کی شرعا اجازت نہیں۔ حدیث پاک میں ہے: ”لان یطعن في راس احد کم بمخيط من حديد خير له من ان یمس امراة لا تحل لہ “ترجمہ : تم میں سے کسی کے سر میں لوہے کی بڑی کیل چبھو تو دی جائے یہ اس کے لئے اس سے زیادہ بہتر ہے کہ وہ کسی ایسی عورت کو چھوئے جو اس کے لئے حلال نہیں۔
(معجم کبیر ، جلد 20، صفحہ 211)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابو البنات فر از عطاری مدنی
19 رجب المرجب 1445 ھ/ 31 جنوری 2024ء