حیض کے دنوں جیسا درد ہو مگر خون نہ آئے
فتویٰ659:
عورت کو عموما جن تاریخوں میں حیض آتا ہے اس میں حیض کا خون تو نہ آئے مگر حیض کےایام جیسا درد ہو تو کیا حکم ہے ؟
سائل : منیب احمد صدیقی
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
ایام مخصوصہ سے پہلے پیٹ میں درد ہونا حیض کی علامت میں سے تو ہے لیکن شرعا حیض کا حکم اس وقت تک نہیں دیں گے جب تک خون فرج خارج میں نہ آئے، لہذا اگر درد ہو اور خون نہ آئے تو عورت پاک شمار ہو گی، نماز بھی پڑھے گی اور اس سے ہمبستری کرنا بھی جائز ہے لیکن ہمبستری میں احتیاط کرنا بہتر ہے۔ عالمگیری میں ہے: ”خروج الدم الى الفرج الخارج ولو بسقوط الكرسف فادام بعض الكرسف حائلا بين الدم والفرج الخارج لا يكون حیفا “یعنی : خون کا فرج خارج سے نکل آنا ( حیض ہونے کے لئے ضروری ہے) اگر چہ جو کپڑا رکھا تھا اس کے گرنے کے سبب خارج ہو تو اگر کچھ کپڑا خون اور فرج خارج کے درمیان حائل ہے (کہ خون فرج خارج میں نہیں آتا) تو حیض نہیں۔
(عالمگیری، جلد 1 ، صفحہ 36)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابوالبنات فر از عطاری مدنی
15 رجب المرجب 1445 ھ/ 27 جنوری 2024ء