عورت کے غسل میت کے لئے عورت نہ ہو

عورت کے غسل میت کے لئے عورت نہ ہو

فتویٰ655:

عورت کے غسل میت کے لئے اگر دوسری عورت نہ ہو تو کیا کیا جائے؟

سائل : محمد طفیل علی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

اگر عورت کا انتقال ہوا اور غسل دینے والی کوئی عورت وہاں نہیں تو اسے تیمم کروایا جائے گا۔ اگر کوئی محرم موجود ہو تو وہ تیمم کروائے، اسے ہاتھ پر کپڑا باندھنا ضروری نہیں اور شوہر یا کوئی اور اجنبی ہو تو ہاتھ پر کپڑا باندھ کر جنس زمین پر ہاتھ مارے اور تیمم کروائے۔ شوہر کے علاوہ کوئی اور اجنبی تیمم کروائے تو کلائی کی طرف نظر نہ کرے۔ مفتی امجد علی اعظمی رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں : ” عورت کا انتقال ہوا اور وہاں کوئی عورت نہیں کہ نہلا دے تو تیمم کرایا جائے پھر تیمم کرنے والا محرم ہو تو ہاتھ سے تمیم کرائے اور اجنبی ہو اگر چہ شوہر تو ہاتھ پر کپڑا لپیٹ کر جنس زمین پر ہاتھ مارے اور تیمم کرائے اور شوہر کے سوا کوئی اور اجنبی ہو تو کلائیوں کی طرف نظر نہ کرے اور شوہرکو اس کی حاجت نہیں اور اس مسئلہ میں جوان اور بڑھیا دونوں کا ایک حکم ہے۔ “

(بہار شریعت جلد 1 ، حصہ 4 ، صفحہ 813)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم

ابوالبنات فر از عطاری مدنی

11 جمادى الاخر 1445 ھ/ 25دسمبر 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں