نفاس کے چالیس دن بعد صحبت

نفاس کے چالیس دن بعد صحبت

فتویٰ637:

اگر کسی عورت کو نفاس کے چالیس دن مکمل ہونے کے بعد بھی خون جاری رہے تو کیا صحبت کر سکتے ہیں؟

سائل :ماہ نور

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

نفاس کی زیادہ سے زیادہ مدت چالیس دن ہے اگر کسی کے ہاں پہلی بار ولادت ہوئی اور خون چالیس دن کے بعد بھی جاری رہے تو چالیس دن نفاس ہو گا اور اس کے بعد استحاضہ ، اور استحاضہ میں صحبت کرنا جائز ہے۔ اگر پہلے بھی ولادت ہو چکی ہے اور خون چالیس دن سے زیادہ جاری رہے تو پچھلی مرتبہ جتنے دن میں خون بند ہو اتھا اتنے دن نفاس سمجھا جائے گا اور اس کے بعد استحاضہ، اس دوران بھی صحبت کرنا جائز ہے۔ اگر پچھلی مرتبہ کے مطابق چالیس دن سے کم بنتے ہیں اور اس مرتبہ چالیس دن سے زیادہ اور یہ درمیان میں جو دن ہیں وہ پندرہ دن سے زیادہ بنتے ہیں تو حیض ہونے کی صورت میں صحبت کرنا جائز نہیں ہو گا۔ مفتی ساجد صاحب لکھتے ہیں: ”اگر تو یہ اس عورت کا پہلا بچہ ہے تو پھر اس عورت کا نفاس چالیس دن کا شمار ہو گا اور چالیس دن کے بعد جو خون آرہا ہے وہ استحاضہ ۔۔۔ اگر اس عورت کے ہاں پہلے بھی بچہ پیدا ہو چکا ہے تو آخری بچے کے وقت جتنے دن خون آیا تھا اتنے دن نفاس کے شمار ہوں گے اور باقی استحاضہ۔ “

(خواتین کے مسائل، صفحہ 62)

صفحہ 135 پر شامی کے حوالے سے ہے: ”اس ( استحاضہ) کی حالت میں صحبت جائز ہے۔“

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله و سلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

03 ربیع الاول 1445 ھ/ 20 ستمبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں