جانور خریدنے کے بعد کسی کا حصہ شامل کرنا

جانور خریدنے کے بعد کسی کا حصہ شامل کرنا

فتویٰ613:

بیل خریدتے وقت چھ حصے تھے بعد میں ایک شخص کو شامل کیا ایسا کرنا کیسا؟

سائل : سہیل شریف

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

جس پر شرعا قربانی واجب نہیں اگر اس نے قربانی کی نیت سے جانور خرید اتو کسی اور کو اس میں شریک نہیں کر سکتا۔ اور جس پر قربانی واجب ہے تو بہتر یہ ہے کہ جانور خرید نے سے پہلے ہی دوسروں کو شریک کرنے کی نیت کرلے اگر جانور خریدنے کے بعد دوسروں کو شریک کیا تو ایسا کرنا مکروہ ہے مگر قربانی ہو جائے۔ بہار شریعت میں ہے: ” قربانی کے لیے گائے خریدی پھر اس میں کچھ شخصوں کو شریک کر لیا سب کی قربانیاں ہو جائیں گی مگر ایسا کرنا مکروہ ہے ہاں اگر خریدنے ہی کے وقت اوس کا یہ ارادہ تھا کہ اس میں دوسروں کو شریک کروں گا تو مکروہ نہیں اور اگر خریدنے سے پہلے ہی شرکت کرلی جائے تو یہ سب سے بہتر اور اگر غیر مالک نصاب نے قربانی کے لیے گائے خریدی تو خریدنے سے ہی اوس پر اس گائے کی قربانی واجب ہو گئی اب وہ دوسرے کو شریک نہیں کر سکتا۔ “

( بہار شریعت ، جلد 3، صفحہ 351 ، مكتبة المدينه)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فر از عطاری مدنی

07 ذوالحجہ 1444ھ/ 26 جون 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں