اپنی قربانی کے گوشت سے کھانے کی ابتدا کرنا

اپنی قربانی کے گوشت سے کھانے کی ابتدا کرنا

فتویٰ611:

عید الاضحی میں بھوکا رہنا اور اپنی قربانی کے گوشت سے کھانے کی ابتدا کرنا کیسااور اس عمل کو روزہ کہنا کیسا؟

سائل : محمد حمزہ

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

بڑی عید کے دن مستحب یہ ہے کہ نماز عید سے پہلے کچھ نہ کھایا جائے بلکہ نماز عید کے بعد کھایا جائے چاہے قربانی کرے یا نہ کرے لیکن جو قربانی کرے وہ اپنی قربانی کے گوشت سے کھائے تو بہتر ہے اور اس عمل کو روزہ نہ کہا جائے کیونکہ عید الا ضحی سے تیرہ ذوالحجہ تک روزہ رکھنا حرام ہے۔ فتاوی عالمگیری میں ہے: ” انه يترك الاكل حتى يصلى العيد — ويستحب ان يكون اول تناولهم من لحوم الاضاحي التي هي ضيافة الله “ ترجمہ : عید کی نماز سے پہلے کچھ نہ کھائے۔۔ مستحب ہے کہ لوگوں کا پہلا کھانا ( عید الاضحی کے دن) اس قربانی سے ہو جو اللہ کی طرف سے مہمانی ہے۔

(عالمگیری، جلد 1، صفحه 165)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

08 ذوالحجہ 1444 ھ /27 جون 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں