بکری کے کان پر کٹ
فتویٰ608:
اگر بکری کے کان پر کٹ لگ گیا جس سے کان پر تھوڑا چیر ا آ گیا تو قربانی کا کیا حکم ہے؟
سائل : راشد علی
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
جانور کے کان پر اگر کٹ لگ گیا جس کی وجہ سے معمولی چیرا آگیاتو اس سے قربانی پر اثر نہیں پڑے گا۔ فتاوی اہلسنت میں ہے: ”ایسا جانور جس کا کان چر ا ہوا ہو، لیکن بدن سے اترا ہوا نہ ہو اس کی قربانی کرنا جائز تو ہے البتہ مستحب یہ ہے کہ ایسے جانور کی قربانی نہ کی جائے بلکہ ایسے جانور کی قربانی کی جائے جو ہر طرح کے عیب سے پاک ہو۔ “
(فتاوی اہلسنت، احکام قربانی، صفحه 79)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابوالبنات فر از عطاری مدنی
08 ذوالحجہ 1444 ھ /27 جون 2023 ء