عشرہ ذوالحجہ میں ناخن کاٹ لئے تو

عشرہ ذوالحجہ میں ناخن کاٹ لئے تو

فتویٰ607:

جس پر قربانی واجب ہے اگر اس نے عشرہ ذوالحجہ میں ناخن وغیرہ کاٹ لئے تو کیاقربانی نہیں ہو گی ؟

سائل : محمد نعمان

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

جس کا قربانی کا ارادہ ہو اس کے لئے مستحب یہ ہے کہ ذوالحجہ کا چاند نظر آنے سے قربانی تک ناخن ، موئے زیر ناف و بغل نہ کاٹے ، لیکن یہ حکم استحبابی ہے یعنی اس پر عمل کرے تو ثواب نہ کرے تو گناہ نہیں، لہذا اگر کسی نے ناخن وغیرہ کاٹ بھی لئے تو اس کی قربانی پر فرق نہیں پڑے گا۔ فتاوی رضویہ میں ہے: ” یہ حکم صرف استحبابی ہے، کرے تو بہتر ہے ، نہ کرے تو مضائقہ نہیں، نہ اس کو حکم عدولی کہہ سکتے ہیں، نہ قربانی میں نقص آنے کی کوئی وجہ۔۔۔ الخ “

(فتاوی رضویہ ، جلد 20، صفحه 353)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

08 ذوالحجہ 1444ھ/ 27 جون 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں