قربانی کا جانور چوری ہو گیا
فتویٰ602:
قربانی کا جانور اگر چوری ہو جائے تو کیا حکم ہے؟
سائل : علی ابرار
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
شرعی فقیر نے قربانی کی نیت سے جانور خریدا اور چوری ہو گیا یا گم گیا تو دوسرا جانور خرید نا اس پر واجب نہیں اگر غنی ہو اور جانور نہ ملے تو اس پر لازم ہے کہ دوسر ا جانور خرید کر قربانی کرے۔ بدائع الصنائع میں ہے: ” اذا اشترى شاة للاضحية وهو موسر ثم انها ماتت او سرقت او ضلت فى ايام النحر أنه يجب عليه ان يضحى بشاة اخرى۔۔ وان كان معسرا فاشترى شاة للاضحية فهلكت فى ايام النحر او ضاعت سقطت عنه د عنه وليس عليه شتى آخر “ ترجمہ : غنی نے قربانی کی نیت سے بکری خریدی پھر وہ ایام نحر میں مرگئی یا چوری ہو گئی یا گم گئی تو اس پر دوسری بکری کی قربانی واجب ہے۔ اور اگر شرعی فقیر نے قربانی کی نیت سے بکری خریدی اور وہ ہلاک ہو گئی ایام نحر میں یا ضائع ہو گئی تو اس پر سے قربانی ساقط ہو گئی اور اس پر دوسرا جانور قربان کرنا واجب نہیں۔
(بدائع الصنائع ، جلد 5 ، صفحہ 66)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابوالبنات فر از عطاری مدنی
29 ذو القعد ہ1444ھ/19 جون 2023ء