قربانی کے جانور کے پائے بیچ کر قیمت مسجد میں
فتویٰ600:
قربانی کے جانور کے پائے بیچ کر قیمت مسجد میں دینا کیسا؟ :
سائل : محمد عابد سعیدی
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
قربانی کے جانور کے پائے اگر اسی نیت سے بیچے کہ اس کی قیمت مسجد میں دیں گے تو جائز ہے البتہ اپنے استعمال میں لانے کے لئے بیچنا جائز نہیں۔ فتاوی رضویہ میں ہے: ” جائز ہے کہ (قربانی کی کھال وغیرہ کو) تصدق کے لئے بیچایامسجد کے صرف میں لانا دونوں قربت ہیں ، اور یہاں وہی مقصود ہے۔“
مزید فرماتے ہیں: ” البتہ یہ ناجائز ہے کہ اپنے یا اپنے اہل وعیال اور اغنیا کے صرف میں لانے کو گوشت یا کھال یا کسی جز کو بعوض ایسی اشیاء کے فروخت کرے جو استعمال میں خرچ ہو جائیں اور باقی نہ رہیں جس طرح روپیہ پیسہ یا کھانے پینے کی چیزیں یا تیل پھلیل وغیرہ کہ ان کے عوض اپنی نیت سے بیچنا تمول ہے۔ “
(فتاوی رضویہ ، جلد 20، صفحہ 466،467)
والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم
ابوالبنات فراز عطاری مدنی
28 ذو القعد ہ1444ھ/ 18 جون 2023ء