نماز عید سے پہلے قربانی

نماز عید سے پہلے قربانی

فتویٰ598:

اگر کسی نے جان کر یا بھول کر شہر میں نماز عید سے پہلے قربانی کر لی تو کیا حکم ہے؟

سائل : علامہ احمد فیضی

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

شہر میں قربانی درست ہونے کے لئے شرط ہے کہ اس شہر میں کسی ایک مقام پر نماز عید کی ادا ئیگی ہو گئی ہو ، اگر کسی نے اس سے پہلے قربانی کر لی چاہے بھول کر یا جان کر اس کی قربانی نہیں ہو گی۔ بہار شریعت میں ہے: ” شہر میں قربانی کی جائے تو شرط یہ ہے کہ نماز ہو چکے لہذا نماز عید سے پہلے شہر میں قربانی نہیں ہو سکتی اور دیہات میں چونکہ نماز عید نہیں ہے یہاں طلوع فجر کے بعد سے ہی قربانی ہو سکتی ہے اور دیہات میں بہتر یہ ہے کہ بعد طلوع آفتاب قربانی کی جائے اور شہر میں بہتر یہ ہے کہ عید کا خطبہ ہوچکنے کے بعد قربانی کی جائے۔ یعنی نماز ہو چکی ہے اور ابھی خطبہ نہیں ہوا ہے اس صورت میں قربانی ہو جائے گی مگر ایسا کرنا مکروہ ہے ۔ “

(بہار شریعت ، جلد 3، صفحہ 337)

و الله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

26 ذو القعد ہ1444ھ/16 جون 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں