حلال جانور کی کھال کھانا

حلال جانور کی کھال کھانا

فتویٰ596:

حلال جانور کی کھال کھانا کیسا؟

سائل : میاں مزمل

بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

حلال جانور جس کو شرعی طریقے سے ذبح کیا گیا ہو اس کی کھال کھانا جائز ہے کہ یہ ممنوعہ اجزا میں سے نہیں۔ فتاوی رضویہ میں ہے: ”مذبوح حلال جانور کی کھال بے شک حلال ہے، شرعاً اس کا کھانا ممنوع نہیں، اگرچہ گائے بھینس بکری کی کھال کھانے کے قابل نہیں ہوتی۔“

(فتاوی رضویہ ، جلد 20، صفحہ 233)

والله اعلم عزو جل و رسوله اعلم صلى الله علیه و آله وسلم

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

28 ذو القعد ہ1444ھ/18 جون 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں