چوتھائی سرکے مسح کاطریقہ

چوتھائی سرکے مسح کاطریقہ

سوال:چوتھائی سرکے مسح کاکیاطریقہ ہے؟

User ID: مدینہ مدینہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

چوتھائی سرکامسح کرنافرض ہے اورپورے سرکامسح کرناسنتِ مؤکدہ ہے جسے بلاعذرچھوڑناجائزنہیں۔ٖضرورت ہوکہ وقت کم ہوتوچوتھائی سرکامسح بھی کافی ہے اسکامطلب یہ ہے کہ سرکے اگرچارحصے کیے جائیں توکسی بھی ایک حصے پرمسح ہوجائے جسکی مقدارتقریباپیشانی ہے۔ہندیہ میں ہے: (والرباع مسح الرأس) والمفروض في مسح الرأس مقدار الناصية. كذا في الهداية والمختار في مقدار الناصية ربع الرأس۔ترجمہ:چوتھائی سرکامسح فرض ہے جسکی مقدارپیشانی ہے۔(ہندیہ،کتاب الطہارۃ،ج1،ص5،بیروت) درمختارمیں ہے: (ومسح كل رأسه مرة) مستوعبة، فلو تركه ودوام عليه أثم۔ ترجمہ:پورے سرکاایک بارمسح کرنا سنت ہے اگراسکوعادتاچھوڑتاہے توگناہگارہے۔(شامی،کتاب الطہارۃ،ج1،ص121،بیروت)شامی میں ہے: (قوله: مستوعبة) هذا سنة أيضا، كما جزم به في الفتح، ثم نقل عن القنية أنه إذا داوم على ترك الاستيعاب بلا عذر يأثم، قال: وكأنه لظهور رغبته عن السنة ترجمہ:یہ سنت ہے ۔۔۔بلاعذر عادتاپورے سرکامسح ترک کرے گاتوگناہگارہواورکہاکہ گویاکہ یہ سنت سے بے رغبتی کااظہارہے۔(ایضا)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

تیموراحمدصدیقی

17جمادی الاخری 1445ھ/31دسمبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں