جدہ میں دوستوں کے گھرٹھہرے تواحرام کہاں باندھیں

جدہ میں دوستوں کے گھرٹھہرے تواحرام کہاں باندھیں

سوال:ہم نے دوبئی سے احرام باندھااورمکہ آکر عمرہ مکمل کرلیاپھرکچھ دن کے لئے دوست کے گھرجدہ آگئے اب ہم روزانہ عمرہ کااحرام یہیں سے باندھتے ہیں کیاحکم ہے؟

User ID: Anonymous Participant

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

جب آپ نے ایک عمرہ کرکے احرام کھول لیاپھر آپ جدہ میں آکرٹھہرگئے تواب یہاں سے جب جب آپ عمرہ کے لئے جائیں گے توحرم سے پہلے پہلے ہی احرام باندھناہوگاواپس میقات جاکراحرام باندھناضروری نہیں ہے۔وجہ اسکی یہ ہے کہ جدہ حِل(میقات اورحرم کے درمیان ) میں ہے اورحِل والے حج وعمرے کااحرام یہیں سے باندھتے ہیں۔

درمختار میں ہے: موضعا من الحل كخليص وجدة ۔حِل جیسے خلیص یاجدہ۔(شامی،کتاب الحج، ج2،ص476،بیروت)

تبیین شرح کنزمیں ہے: قال رحمه الله (ولداخلها الحل) أي الميقات لأهل داخل المواقيت الحل ۔۔۔ لأن خارج الحرم كله كمكان واحد في حقه والحرم في حقه كالميقات في حق الآفاقي فلا يدخل الحرم إذا أراد الحج أو العمرة إلا محرما۔جومیقات کے اندرہواسکے لئے احرام باندھنے کی جگہ حِل ہے کیونکہ حرم سے باہرسب اسکے حق میں ایک ہی مکان ہے جیسے آفاقی کے لئے میقات لہذایہ جب عمرہ یاحج کاارادہ کرے توبغیراحرام کے حرام میں داخل نہ ہو۔(تبیین شرح کنز،کتاب الحج،ج2،ص8،دارالکتاب الاسلامی)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

تیموراحمدصدیقی

13جمادی الاخری 1445ھ/27دسمبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں