امام کاقراءت میں وقف کاخیال نہ رکھنا

امام کاقراءت میں وقف کاخیال نہ رکھنا

سوال:امام قراءت میں وقف کاخیال نہیں رکھتا اورغیروقف میں وقف کرکے اعادہ بھی نہیں کرتا اسکے پیچھے نمازکاکیاحکم ہے؟

User ID: Anonymous

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

وقف نہ کرنا یابے محل کرنانماز کوفاسد نہیں کرتااگرچہ بعض جگہ یہ بہت قبیح ہےلہذامذکورہ بالاامام کے پیچھے نمازدرست ہے۔ہندیہ میں ہے: (ومنها الوقف والوصل والابتداء في غير موضعها) إذا وقف في غير موضع الوقف أو ابتدأ في غير موضع الابتداء إن لم يتغير به المعنى تغيرا فاحشا نحو أن يقرأ{إن الذين آمنوا وعملوا الصالحات}[البينة: 7] ووقف ثم ابتدأ بقوله {أولئك هم خير البرية} [البينة: 7] لا تفسد بالإجماع بين علمائنا هكذا في المحيط وكذا إن وصل في غير موضع الوصل كما لو لم يقف عند قوله أصحاب النار بل وصل بقوله{الذين يحملون العرش}[غافر: 7] لا تفسد لكنه قبيح. هكذا في الخلاصة وإن تغير به المعنى تغيرا فاحشا نحو أن يقرأ{شهد الله أنه لا إله} [آل عمران: 18] ووقف ثم قال:{إلا هو}[آل عمران: 18] لا تفسد صلاته عند عامة علمائنا وعند البعض تفسد صلاته والفتوى على عدم الفساد بكل حال ترجمہ:ان غلطیوں میں سے وقف کرنا،نہ کرنا،یابے محل شروع کرنابھی ہے۔جب کوئی غیرمحل میں وقف کرے یاغیرمحل سے قراءت شروع کرے تواگرمعنی بہت زیادہ فاسد نہ ہوں تواجماعانمازفاسدنہیں جیسے ان الذین امنواوعملواالصالحات پروقف کرکے اولئک ھم خیرالبریۃ پڑھاایساہی محیط میں ہے۔ایسی جگہ ملایا جہاں نہ ملاناتھاجیسے اصحاب ا لنار پروقف نہ کیااورالذین یحملون العرش ساتھ ملالیاتونماز فاسد نہیں لیکن یہ بہت قبیح ہے۔اگرمعنی بہت فاسد ہوئے جیسے شھداللہ انہ لاالہ کہاپھروقف کے بعد الاھوکہاتوعام علماکے نزدیک نماز فاسد نہیں بعض کے نزدیک فاسد اورفتوی ہرصورت میں فاسدنہ ہونے پرہے۔(ج1،ص81،بیروت)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

تیموراحمدصدیقی

12جمادی الاخری 1445ھ/26دسمبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں