افضل البشرصدیق اکبرتواولیاءکے سردارغوث اعظم

افضل البشرصدیق اکبرتواولیاءکے سردارغوث اعظم

سوال:افضل البشربعدازانبیاءبالتحقیق ابوبکرہیں توپھر ولیوں کے سلطان عبد القادرالجیلانی کیسے ہیں؟

User ID: Anonymous Participant

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

User ID: Adam Ali

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

انسانوں میں انبیاء کرام علیھم الصلوۃ والسلام کے بعد صحابہ کرام رضوان اللہ علھیم سب سے افضل ہیں اوران میں حضرت سیدناصدیق اکبررضی اللہ عنہ افضل ہیں۔جہاں تک غوث اعظم علیہ الرحمہ کواولیاء کاسردارکہنے کاتعلق ہے تواس میں صحابہ کرام بلکہ بعض اکابرتابعین،ائمہ اہل بیت اورامام مہدی علیھم الرحمہ وغیرہ شامل نہیں ہیں کہ انکی افضلیت تونص سے ثابت ہے۔

شرح عقائدنسفیہ میں ہے:(وافضل البشربعد نبینا)۔۔۔ارادالبعدیۃالزمانیۃ ۔۔۔(ابوبکرالصدیق) ترجمہ:ہمارے نبیﷺکےزمانےکےبعدسب سے افضل انسان حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ ہیں۔(شرح عقائدنسفیہ،ص321-322،مکتۃ المدینہ)فتاوی رضویہ میں ہے:وہ مسلک جو ہمارے نزدیک محقق ہےاوربشہادت اولیاء وشہادت سیدناخضر علیہ الصلٰوۃ والسلام وبمرویات اکابر ائمہ کرام ثابت ہے یہی ہے کہ باستثناء انکے جنکی افضلیت منصوص ہے جیسے جملہ صحابہ کرام وبعض اکابرتابعین عظام کہ والذین اتبعوھم باحسان(اورجو بھلائی کیساتھ انکےپیروہوئے)ہیں(لقرآن الکریم،100/9)اوراپنے ان القاب سے ممتاز ہیں۔ولہذا اولیاء وصوفیہ ومشائخ ان الفاظ سے ان کی طرف ذہن نہیں جاتا اگرچہ وہ خود سرداران اولیاء ہیں۔۔۔حضورسرکاغوثیت مدار بلا استثنا ان سب سے اعلٰی واکمل وافضل ہیں، اورحضور کے بعد جتنے اکابر ہوئے اورتازمانہ سیدنا امام مہدی ہونگے۔۔۔سب حضورسے مستفیض اورحضور کے فیض سے کامل ومکمل ہیں۔ (فتاوی رضویہ،ج28،ص362،لاہور)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

تیموراحمدصدیقی

15جمادی الاخری 1445ھ/29دسمبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں