والد کی دکان پردوبیٹوں کابیٹھنا

سوال:ہمارے ابوکی سبزی کی دکان ہےلیکن وہ نہیں بیٹھتے ہم دونوں بھائی دکان پرہوتے ہیں میں نے دکان سے پیسے نکال کرموبائل خریداہے جسکاگھروالوں کوپتاچل گیاہے انھوں نے مجھے ڈانٹاہے میراشرعاکیاحساب ہوگاکیاوضاحت دینی ہوگی ،اورمیں گناہگارہوں ؟

User ID: نرم مزاج لڑکا

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

جب آپ والد صاحب کے ساتھ رہتے ہیں دکان آپکے والد صاحب کی ہے توآپ دونوں کادکان میں کام کرنابطورمعاونت ہے،اس کی آمدنی کے کل مالک آپکے والد ہی ہیں۔آپ پربتائے بغیربتائے اس میں سے موبائل لیناجائزنہیں تھااس سے توبہ کریں اوریہ پیسے لوٹائیں ۔ہاں وہ معاف کردیں توالگ بات ہے۔

فتاوی رضویہ میں ہے:تجارت،زراعت وغیرہاجس کام میں فرزندنے اپنے باپ کی اعانت ومددگاری کے طورپرکچھ کمایاوہ صرف ملکِ پدرہے یعنی جب تک اسکاخوردونوش ذمہ پدرتھااوراپناکوئی ذاتی مال وکسب جداگانہ نہ رکھتاتھابلکہ اسی حرفت وکسب پدری میں جس طرح سعیدبیٹے اپنے باپ کی اعانت کرتے اوراسے کام کی تکلیف سے محفوظ رکھتے ہیں اسکامعین ومددگارتھا۔ (فتاوی رضویہ،ج18،ص166،لاہور)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

تیموراحمدصدیقی

10رجب المرجب 1445ھ/22جنوری 2024 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں