بیوی طلاق کے پیپرز نہ بھی دیکھے طلاق ہوگئی

سوال:اگرکسی نے اپنی بیوی کوتین طلاقیں عدالت کے ذریعے بھجوادیں بیوی نےکھول کرنہیں دیکھیں توکیاطلاق ہوگئی یانہیں؟

User ID: Anonymous

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

مذکورہ شخص نے جس وقت طلاق کے الفاظ کہے یا طلاق لکھی یااس کے کہنے پرجب لکھی گئی طلاق ہوجائے گی اگرچہ یہ بیوی کونہ بھیجے یاوہ کھول کرنہ دیکھے یابغیرپڑھے پھاڑدے ۔ہاں اگرکوئی شرط اس میں موجود تھی کہ جب سے تمھیں ملے اس وقت سے طلاق تواسی کیمطابق طلاق پڑے گی۔

بحرالرائق میں ہے:غیر الاخرس یقع طلاقہ بکتابتہ اذاکان مستبینا لامالایستبین فان کان علی وجہ الرسم لایحتاج الی النیۃ ولایصدق فی القضاء انہ عنی تجربۃ الخط رسمھا ان یکتب بسم اللہ الرحمن الرحیم اما بعد اذا وصل الیک کتابی فانت طالق فان کان معلقا بالاتیان الیھا لا یقع الا بہ،وان لم یکن معلقا وقع عقیب الکتابۃ۔ (بحرالرائق،کتاب الطلاق،ج3،ص267،دارالکتاب الاسلامی)

جد الممتار میں ہے: والامربالکتابۃ الی المراۃ یحتمل الاقرار ویحتمل التوکیل بانشاء الطلاق بالکتابۃ، والتوکیل اولی فھوالمتعین ،فلایثبت الطلاق مالم یکتب۔(جد الممتار،کتاب الطلاق،ج5،ص20،مکتبۃ المدینہ)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

تیموراحمدصدیقی

01رجب المرجب 1445ھ/13جنوری 2024 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں