اللہ کے نام کی چیزیں صدقہ کرنے کی منت

سوال:میں نے کچھ دن پہلےمنت مانی تھی کہ اگرمیرافلاں کام ہوگیاتومیں اللہ کے نام کی کھانے والی چیزیں لیکرلوگوں کوبانٹ کرخیرات کروں گااب میراکام ہوگیاہے اورمیں ان پیسوں کومسجد میں خرچ کرناچاہتاہوں۔

User ID: Mehar Ali Bugti

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

اللہ کے نام پرکھانے کی چیزیں خریدکربانٹنے کی منت شرعی منت ہے اسے مسجد میں نہیں دے سکتے بلکہ شرعی فقراء پران چیزوں کویااورکھانے پینے کی چیزوں کویااتنی ہی رقم کوتصدق کرناہوگا۔

بحرمیں ہے: وفى أنه يلزمه الوفاء بأصل القربة التي التزمها لا بكل وصف التزمه لما قدمناه أنه لو عين درهما، أو فقيرا أو مكانا للتصديق، أو للصلاة فإن التعيين ليس بلازم(بحرالرائق،کتاب الایمان،ج4،ص321،دارالکتاب الاسلامی)

بہارشریعت میں ہے:اگر میرا یہ کام ہوجائے تو دس۱۰ روپے کی روٹی خیرات کروں گا تو روٹیوں کا خیرات کرنا لازم نہیں یعنی کوئی دوسری چیز غلہ وغیرہ دس۱۰ روپے کا خیرات کرسکتا ہے اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ دس روپے نقد دیدے۔ (بہارشریعت،منت کابیان،ج2،ص319،مکتبۃ المدینہ)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

تیموراحمدصدیقی

06رجب المرجب 1445ھ/18جنوری 2024 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں