چوہے کی جوٹھی چیز کھانا،پینا

چوہے کی جوٹھی چیز کھانا،پینا

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ کسی کھانے یا پینے کی چیز کو چوہا جوٹھا کر دے تو اسے کھانا،پینا جائز ہےیا نہیں؟

User ID:محمد رمضان قادری

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

اس بارے میں حکم شرع یہ ہے کہ چوہے کی جوٹھی چیز کھانا،پینا مکروہ ہے۔ صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں:” گھر میں رہنے والے جانور جیسے بلّی، چوہا، سانپ، چھپکلی کا جوٹھا مکروہ ہے۔ “

(بہارِ شریعت، ج 01، ص 343، مکتبۃ المدینہ، کراچی)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ

5جمادی الاولی 5144 ھ20 نومبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں