وضو سے پہلے مسواک کی شرعی حیثیت

وضو سے پہلے مسواک کی شرعی حیثیت

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ وضو میں مسواک کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

User ID:ایان عاطف

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

اس بارے میں حکم شرع یہ ہے کہ وضو سے پہلے مسواک کرنا سنت غیر مؤکدہ ہے ہاں اگر منہ میں بدبو وغیرہ ہو توا س وقت مسواک کرنا سنت مؤکدہ ہے ۔ سیدی اعلی حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ فرماتےہیں :’’بحکم متون واحادیث اظہر،وہی مختار بدائع وزیلعی وحلیہ ہے کہ مسواک وضو کی سنت قبلیہ ہے، ہاں سنت مؤکدہ اُسی وقت ہے جبکہ منہ میں تغیر ہو،اس تحقیق پر جبکہ مسواک وضو کی سنّت ہے۔ ‘‘

(فتاوی رضویہ ، جلد 1، صفحہ 155، رضا فاؤنڈیشن لاہور )

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ

3 جمادی الاولی 5144 ھ18نومبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں