ناپاک پانی سے اگی ہوئی سبزیاں کھانے کا حکم

ناپاک پانی سے اگی ہوئی سبزیاں کھانے کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ساگ وغیرہ سبزیاں اگر ناپاک اور گندے پانی میں اگی ہوں تو انہیں کھانا کیسا ہے؟

User ID:میاں ظفر

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

اس بارے میں حکم شرع یہ ہے کہ ناپاک یا گندے پانی سے اگی ہوئی سبزیاں کھانا بلا کراہت جائز ہے البتہ اگر ان پر نجاست لگی ہو تو اسے دور کرنا لازم ہے ۔ فتاوی شامی میں ہے:الزروع المسقية بالنجاسات لاتحرم ولاتكره عند أكثر الفقهاء. ترجمہ: نجاستوں سے سیراب کی گئی سبزیاں حرام نہیں اور نا ہی مکروہ ہیں اکثر فقہاء کے نزدیک۔

(الدر المختار وحاشية ابن عابدين جلد6،صفحہ 341،دارالکتب،العلمیہ)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ

7جمادی الاولی 5144 ھ22نومبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں