مولی علی رضی اللہ عنہ کی بیویاں اور بچے

مولی علی رضی اللہ عنہ کی بیویاں اور بچے

سوال: حضرت فاطمہ رضی اللہ عنھا کے علاوہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کتنی شادیاں کیں اور کتنی اولاد ہوئی؟

User ID:طارق حسین بلوچ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

حضرت بی بی فاطمہ رضی اللہ عنھا کی زندگی میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کو دوسرے نکاح کی اجازت نہیں تھی، لیکن ان کے وصال کے بعدحضرت علی کَرَّمَ اللہُ وَجہَہُ الْکریم نے یکے بعد دیگرے کئی نکاح کئے ، آپ کے 14 لڑکے اور 18 لڑکیاں تھیں۔ فتاوی فیض الرسول میں ہے: حضرت مولی علی رضی اللہ تعالی عنہ کی حضرت خاتون جنت رضی اللہ تعالی عنھا کے علاوہ آٹھ بیویاں اور تھیں اور حضرت خاتون جنت رضی اللہ تعالی عنھا کے بعد یکے بعد دیگرے آپ کے نکاح میں آئیں اور حضرت خاتون جنت سمیت آپ کی نو بیویوں سے پندرہ صاحبزادگان اور اٹھارہ صاحبزادیاں پیدا ہوئیں،رضی اللہ تعالی عنھم ،آپ کے صاحبزادگان، صاحبزادیوں اور بیویوں کے اسمائے مبارکہ حسبِ ذیل ہیں: صاحبزادگان:حسن،حسین ،محسن،محمد اکبر (المعروف محمد بن حنفیہ)عبد اللہ ،ابو بکر،عباس اکبر،عثمان،جعفر،عبد اللہ اکبر،محمد اصغر ، یحیی ، عون،عمر اکبر،محمد اوسط۔رضی اللہ تعالی عنہم۔ صاحبزادیاں:ام کلثوم،زینب الکبری،رقیہ،ام الحسن،رملۃ الکبری،ام ہانی،میمونہ،رملۃ الصغری،ام کلثوم صغری،فاطمہ،امامہ،خدیجہ،ام الخیر،ام سلمہ،ام جعفر،جمانہ،تقیہ۔رضی اللہ تعالی عنہن۔ بیویاں:سیدہ فاطمہ،خولہ،لیلہ،ام البنین،ام ولد،اسماء،ام حبیب،امامہ،ام سعد۔ رضی اللہ تعالی عنہن۔

(فتاوی فیض الرسول،جلد 2،صفحہ 571،شبیر برادرز،لاہور)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ

20صفر المظفر5144 ھ7 جولائی 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں