مسجد میں نماز کے لیے جگہ خاص کر لینا
سوال: کچھ لو گ مسجد میں آکر اپنے لیے جگہ مختص کرنے کے لیے ایک جگہ ٹوپی یا روما ل رکھ دیتے ہیں اور وضو کرنے چلے جاتے ہیں اس کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟
User ID:عمر علی
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
مسجد میں اپنے لئے اس طور پر کوئی جگہ مقرر کر لینا کہ بندہ خاص اسی جگہ پر نماز پڑھے،اس کے علاوہ اور جگہ نہ پڑھے،تو یہ مکروہ ہے ۔البتہ اگر اس طرح باقاعدہ جگہ مخصوص کرنےکا کوئی معاملہ نہیں ہوتا،مثلاًکوئی شخص مسجد میں آیااورکسی جگہ کوئی کپڑا وغیرہ رکھ کر وضو وغیرہ کرنے چلے گیااور پھر بعد میں اسی جگہ آکر بیٹھ گیا،تو اس میں کوئی حرج نہیں ورنہ مکروہ ہے ۔ صدر الشریعہ بدر الطریقہ علامہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمة و الرضوان تحریرفرماتےہیں:مسجد میں کوئی جگہ اپنے لئے خاص کرلینا کہ وہیں نماز پڑھے یہ مکروہ ہے ۔ (بہارشریعت،جلداول،حصہ سوم، صفحہ626،مکتبۃ المدینہ،کراچی)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ
3 ربیع الاول 5144 ھ20 جولائی 2023 ء