قبروں کی تختیاں پڑھنا حافظہ کی کمزوری
سوال:کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ قبروں کی تختیوں کے نام پڑھنے سے کیا حافظہ کمزور ہوتا ہے؟
User ID:فیضان اسلم
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
پوچھی گئی صورت میں حکم شرع یہ ہے کہ قبروں پر لگے کَتبے یعنی تختیاں پڑھنے سے بچنا چاہیے کیونکہ انہیں پڑھنے سے حافظہ کمزور ہوتا ہے۔ تعلیم المتعلم میں حافظہ کمزور کرنے والی چیزوں کے بیان میں ہے:واما ما یورث النسیان۔۔۔قراءۃ لوح القبور ۔۔۔تورث النسیان ترجمہ: اور بہر حال وہ چیزیں جو بھولنے کا سبب بنتی ہیں۔۔۔قبروں کی تختیوں کو پڑھنا بھول پیدا کرتی ہے۔
(تعلیم المتعلم،فصل فیما یورث الحفظ و فیما یورث النسیان،صفحہ57،بشری،کراچی)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ
11ربیع الثانی 5144 ھ27 اکتوبر 2023 ء