فرضوں کے بعد آیت الکرسی پڑھنے کی فضیلت

فرضوں کے بعد آیت الکرسی پڑھنے کی فضیلت

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ فرضوں کے بعد آیت الکرسی پڑھنی چاہیے یا ڈائریکٹ دعا مانگنی چاہیے؟

User ID:محمد عرفان چشتی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

اس بارے میں حکم شرع یہ ہے کہ فرضوں کے بعد آیت الکرسی پڑھنے کی فضیلت احادیث میں مروی ہے لہذا آیت الکرسی پڑھ کر دعا مانگی جائے یا دعا مانگ کر آیت الکرسی پڑھ لی جائے فضیلت مل جائے گی۔امام نسائی رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا :من قرأ آية الكرسي في دبر كل صلاة مكتوبةلم يمنعه من دخول الجنةالا ان يموت یعنی جو شخص ہر فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھے تو اس کو جنت میں داخل ہونے سے موت کے سوا کوئی چیز نہیں روکتی۔ (سنن النسائی الکبری ،عمل الیوم واللیلة،ثواب من قرا آیة الکرسی دبر کل صلاة، 6/30 دارالکتب العلمیۃ بیروت)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ

5جمادی الاولی 5144 ھ20 نومبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں