عمامے کے سات (7) رنگ

عمامے کے سات (7) رنگ

سوال: حضور ﷺسے کون کون سے رنگ کا عمامہ شریف پہننا ثابت ہے ؟دلیل کے ساتھ بیان کریں۔

User ID:ظہور قادری

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

سرکار ِمدینہ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے جُدا جُدا مواقِع پر مختلف رنگ کے عِماموں کو سَرِ اَنْوَر چومنے کی سعادت بخشی،ان میں سات رنگ یہ ہیں:(1)سیاہ(مسلم،ص708،حدیث:1358)

(2)حَرقانی(ہلکا سیاہ۔)(نسائی،ج 1،ص846،حدیث:5353)

(3)زرد (ابن عساکر،ج18،ص354)

(4)زعفرانی (سبل الھدی،ج7،ص273)

(5)سفید(کشف الالتباس فی استحباب اللباس، ص38)

(6)دھاری دار سرخ(ابوداؤد،ج1،ص82،حدیث:147)

(7)سبز(کشف الالتباس فی استحباب اللباس، ص38)

نوٹ: ثابت شدہ رنگوں میں بھی بسا اوقات شرعی مصلحتوں کی بِنا پر کسی خاص ایام میں یا خاص مقام پر کسی خاص رنگ کا لباس یا عمامہ شرعاً ممنوع ہو سکتا ہے۔

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ

20صفر المظفر5144 ھ6 جولائی 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں