عمامہ شریف کی لمبائی

عمامہ شریف کی لمبائی

سوال:کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ عمامہ جتنے گز ہونا چاہیے؟

User ID:ظہور قادری

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

عمامہ شریف میں سنت یہ ہے کہ کم ازکم اڑھائی گز کا ہو یا زیادہ سے زیادہ چھ گز ہو اس سے چھوٹا یا لمبا عمامہ نہیں ہونا چاہیے۔ سیدی امام اہلسنت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں:عمامہ میں سنّت یہ ہے کہ ڈھائی گز سے کم نہ ہو، نہ چھ گز سے زیادہ۔

(فتاوٰی رضویہ،ج22،ص186،رضا فاؤنڈیشن،لاہور)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ

4ربیع الثانی 5144 ھ20 اکتوبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں