رات کو آئینہ دیکھنے کا حکم

رات کو آئینہ دیکھنے کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ رات کو آئینہ دیکھنا کیسا ہے؟

User ID:مہد مجتبی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

اس بارے میں حکم شرع یہ ہے کہ رات کو آئینہ دیکھنے میں کوئی ممانعت نہیں ہے دیکھ سکتے ہیں۔ سیدی امام اہلسنت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ فتاویٰ رضویہ میں ارشاد فرماتے ہیں: رات کو آئینہ دیکھنے کی کوئی ممانعت نہیں، بعض عوام کاخیال ہے کہ اس سے منہ پر جھائیاں پڑتی ہیں اور اس کا بھی کوئی ثبوت نہ شرعاً ہے نہ طبعاً نہ تجربۃً، اورعورت کہ اپنے شوہر کے سنگار کے واسطے آئینہ دیکھے ثواب عظیم کی مستحق ہے ثواب کی بات بے اصل خیالات کی بناء پرمنع نہیں ہوسکتی واللہ تعالٰی اعلم۔

(فتاویٰ رضویہ،جلد23،صفحہ490،رضافاؤنڈیشن،لاہور)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ

3جمادی الاولی 5144 ھ18 نومبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں