خضر علیہ السلام نے آب حیات پیا تھا

خضر علیہ السلام نے آب حیات پیا تھا

User ID:عمر خان

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

سیدنا خضر علی نبینا و علیہ الصلاۃ والسلام ابھی تک زندہ ہیں اور ان کی درازی عمر کا سبب تفاسیر میں یہ لکھا ہے کہ آپ نے آبِ حیات پی لیا ہے۔ چنانچہ صدرالافاضل حضرت علامہ مولانا مفتی سید محمد نعیم الدین مراد آبادی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں: ”ذوالقرنین نے کتابوں میں دیکھا تھا کہ اولادِ سام میں سے ایک شخص چشمہ حیات سے پانی پئے گا اور اس کو موت نہ آئے گی ، یہ دیکھ کر وہ چشمہ حیات کی طلب میں مغرب و مشرق کی طرف روانہ ہوئے اور آپ کے ساتھ حضرت خضر بھی تھے وہ تو چشمہ حیات تک پہنچ گئے اور انہوں نے پی بھی لیا مگر ذوالقرنین کے مقدر میں نہ تھا انہوں نے نہ پایا۔“ (خزائن العرفان، پارہ 16، سورۃ الکہف ، زیر آیت 86)

اسی طرح حضرت علامہ عبدالمصطفیٰ اعظمی رحمۃ اللہ علیہ حضرت سیدنا خضر علیہ السلام کے بارے میں لکھتے ہیں: ”جمہور علماء کا یہی قول ہے کہ آپ اب بھی زندہ ہیں اور قیامت تک زندہ رہیں گے کیونکہ آپ نے آبِ حیات پی لیا ہے۔“

(عجائب القرآن مع غرائب القرآن، صفحہ 161، مکتبۃ المدینہ،کراچی)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ

14ربیع الاول 5144 ھ 1 اکتوبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں