حضورﷺ اللہ کا نور ہیں

حضورﷺ اللہ کا نور ہیں

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ حضور ﷺ کونور اللہ کہا جاتا اس کی وضاحت کر دیں؟

User ID:رائے محمد اقبال قادری

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

اللہ پاک نے تمام مخلوق سے پہلے ہمارے آقا و مولا ، محمدِ مصطفیٰ ﷺکے نور کو اپنے نور سے پیدا فرمایا ، پھر ساری کائنات کو اُسی نور سے وجود بخشا اسی اعتبار سے حضور ﷺ کو نور اللہ یعنی اللہ کا نور کہا جاتا ہے۔مصنف عبد الرزاق میں ہے : عن جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنھما قال : قلت یارسول اللہ ﷺبابی انت وامی اخبرنی عن اول شئی خلقہ اللہ تعالیٰ قبل الاشیاء قال یا جابر ان اللہ تعالیٰ قد خلق قبل الاشیاء نور نبیک من نورہ ترجمہ : حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے انہوں نے فرمایا کہ میں نے بارگاہِ رسالت ﷺمیں عرض کیا : یا رسول اللہ ﷺ! میرے ماں باپ آپ پر قربان! مجھے بتائیں کہ اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے کس شے کو پیدا کیا؟ حضور نبیِّ اکرم ﷺنے فرمایا : اے جابر! بے شک اللہ تعالیٰ نے تمام مخلوق ( کو پیدا کرنے ) سے پہلے تمہارے نبی ( محمد مصطفیٰ ) کا نور اپنے نور سے پیدا فرمایا ( الجزء المفقود من الجزء الاول من المصنف لعبدالرزاق ، ص63 ، حدیث : 18 ، المواھب اللدنیہ ، 1 / 36 )

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ

12ربیع الاول 5144 ھ29ستمبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں