والد کے گناہوں کی سزا بچوں پر

والد کے گناہوں کی سزا بچوں پر

سوال:کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ کیا جو گناہ والد نے کیے اس کی سزا اس کے بچوں کو ملے گی؟

User ID:سیدہ نادیہ بی بی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

پوچھی گئی صورت میں حکم شرع یہ ہے کہ بچوں پر والد کے گناہوں کی سزا بچوں کو نہیں ملتی کیونکہ کوئی جان دوسرے کے گناہوں کا بوجھ نہیں اٹھائے گی۔ جیسا کہ قرآن مجید فرقان حمید میں اس کی صراحت ہے۔ اللہ جل جلالہ ارشاد فرماتا ہے: اَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزْرَ اُخْرٰى(38) ترجمہ: کنزالعرفان:۔(وہ بات یہ ہے) کہ کوئی بوجھ اٹھانے والی جان دوسری کا بوجھ نہیں اٹھائے گی۔

(القرآن،سورۃ النجم،آیت38)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ

6ربیع الثانی 5144 ھ22 اکتوبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں