ناپاکی کی حالت میں نعت پڑھنا

ناپاکی کی حالت میں نعت پڑھنا

سوال: کیا عورت ناپاکی کی حالت میں نعت رسول مقبول ﷺ پڑھ سکتی ہے؟

User ID:حامد خان

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

پوچھی گئی صورت میں حکم شرع یہ ہے کہ عورت نا پاکی کی حالت میں نعت پڑھ سکتی ہے البتہ بہتر ہے کہ نعت رسول ﷺ پڑھنے سے پہلے وضو یا کلی کر لے ۔ صدرالشریعہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں: ان سب (جن پر غسل فرض ہو)کو۔۔۔درود شریف اور دعاؤں کے پڑھنے میں انھیں حَرَج نہیں مگر بہتر یہ ہے کہ وُضو یا کُلی کر کے پڑھیں۔

(بہارِ شریعت ،جلد اول،حصہ دوم،صفحہ328،مکتبۃالمدینہ،کراچی)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ

8ربیع الاول 5144 ھ26 ستمبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں