طلاق دے دوں گا کہنے سے طلاق کا حکم

طلاق دے دوں گا کہنے سے طلاق کا حکم

سوال: بیوی کو کہا میں تجھے طلاق دے دوں گا اس سے طلاق ہو گی یا نہیں؟

User ID:falora rport

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

طلاق دے دوں گا کہنے سے طلاق واقع نہیں ہوتی۔ فتاوی ہندیہ میں ہے :قالت:طلاق بدست تواست مرا طلاق کن فقال الزوج طلاق میکنم طلاق میکنم وکرر ثلاثا طلقت ثلاثا بخلاف قولہ کنم لانہ استقبال فلم یکن تحقیقا بالتشکیک یعنی،بیوی نے شوہر کو کہا کہ طلاق تیرے اختیار میں ہے مجھے طلاق دے دے تو شوہر نے جواب میں کہا کہ میں طلاق دے رہا ہوں، طلاق دے رہا ہوں، تین مرتبہ تکرار کیا تو تین طلاقیں ہوں گی، اس کے برخلاف اگر یوں کہے کہ میں طلاق دوں گا تو طلاق نہ ہوگی کیونکہ یہ استقبال ہے لہٰذا شک ہوگا اور طلاق نہیں ہوگی۔

( الفتاوی الہندیة: كتاب الطلاق، الباب الثاني في إيقاع الطلاق، الفصل السابع في الطلاق بالألفاظ الفارسية،جلد1،صفحہ 384،کوئٹہ)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ

29صفر المظفر5144 ھ16 جولائی 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں