جمعہ کے دن مرنے کی فضیلت

جمعہ کے دن مرنے کی فضیلت

سوال: جو شخص جمعہ کے دن مرتا ہے کیا اس سے حساب ،کتاب نہیں ہوتا؟

User ID:جنید رضا

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

جمعہ کے دن یا رات میں مرنے والے مسلمان کے لیے عذاب قبر سے محفوظ رہنے کی بشارتیں احادیث میں مروی ہیں لہذا جو مسلمان جمعہ کے دن یا رات میں انتقال کر جائے تو اللہ کی رحمت سے امید ہے کہ وہ بندہ عذاب قبر سے محفوظ رہے گا۔سنن ترمذی میں سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:ما من مسلم يموت يوم الجمعة أو ليلة الجمعة إلا وقاه الله فتنة القبرترجمہ: کوئی مسلمان ایسا نہیں جو جمعہ کے دن یا جمعہ کی رات کو فوت ہو مگر یہ کہ اللہ پاک اسے قبر کے فتنے سے محفوظ فرما لے گا۔ (سنن ترمذی، أبواب الجنائز باب ما جاء فيمن مات يوم الجمعة ، الحدیث 1074)

مصنف ابن عبدالرزاق میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:من مات ليلة الجمعة، أو يوم الجمعة، برئ من فتنة القبر، ترجمہ: جو جمعہ کی رات یا جمعہ کے دن مرے وہ قبر کے فتنے سے محفوظ ہے۔

(مصنف ابن عبدالرزاق،باب من مات يوم الجمعة، ج:3، ص:550، ط:دارالتاصيل)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ

29صفر المظفر5144 ھ16 جولائی 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں