آنسو نکلنے سے وضو کا حکم

آنسو نکلنے سے وضو کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ کیا آنکھ سے آنسو نکلنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ایک مشہور علامہ صاحب کہہ رہے تھے کہ آنسو آنکھ بھر کر باہر نکلے یا باہر ٹپک پڑے تو وضو ٹوٹ جائے گا۔ رہنمائی فرمائیں ۔

User ID:محمد رضا عطاری

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

اس بارے میں حکم شرع یہ ہے کہ مطلقا آنکھ سے آنسو نکلنا وضو نہیں توڑتا ہاں اگر آنسو آنکھ میں کسی زخم یا بیماری کی وجہ سے نکلیں تو یہ آنسو نجس بھی ہیں اور نکلنے سے بھی وضو ٹوٹ جائے گا۔ صدر الشریعہ بدرالطریقہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں: آنکھ، کان، ناف، پِستان وغیرہا میں دانہ یا ناصُور یاکوئی بیماری ہو، ان وُجوہ سے جو آنسو یا پانی بہے وُضو توڑ دے گا۔

(بہار شریعت،جلد1،حصہ2،صفحہ308،مکتبۃالمدینہ،کراچی)

مزید آگے لکھتے ہیں:آنکھ دُکھتے میں جو آنسو بہتا ہے نجس و ناقضِ وُضو ہے، اس سے اِحْتِیاط ضروری ہے۔

(بہار شریعت،جلد1،حصہ2،صفحہ313،مکتبۃالمدینہ،کراچی)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ

16جمادی الاولی 5144 /2دسمبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں