ورثا میں صرف ایک اخیافی بھائی،تین چچازاد بھائی اور ایک چچا زاد بہن موجود ہے

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید کا انتقال ہوا ،ان کے والدین ،دادا دادی اور نانی وغیرہ پہلے ہی فوت ہوگئے تھے ۔انھوں نے دو شادیا ں کی تھیں ،ایک بیوی کو تقریبا 40سال پہلے اور دوسری بیوی کو تقریبا30 سال پہلے طلاق دیدی تھی ،ان کی اولاد میں صرف ایک بیٹی تھی جو ان کی زندگی میں ہی فوت ہوگئی تھی ،ان کی ایک حقیقی بہن تھی جو ان کی زندگی میں فوت ہوگئی تھی ،اس کے علاوہ کوئی حقیقی یا علاتی بہن بھائی نہیں تھا۔ان کے چچاؤں کا بھی ان کی زندگی میں انتقال ہوگیا تھا۔ان کے ورثا میں صرف ایک اخیافی بھائی،تین چچازاد بھائی اور ایک چچا زاد بہن موجود ہے۔ایک چچازاد بھائی اور ایک چچا زاد بہن ان کی زندگی میں ہی فوت ہوگئی تھی ۔اب ان کی وراثت کیسے تقسیم ہوگی ؟

بسم الله الرحمٰن الرحیم
الجوب بعون الملک الوہاب
الھم ھدایۃ الحق والصواب

امور متقدمہ علی الارث یعنی میت کی تجہیز وتکفین کے بعد میت پر اگر قرض ہوا ادا کرنے کے بعد اگر وصیت کی ہوئی ہو تو ثلث مال میں وصیت کو نافذ کرنے کے بعد بچ جانے والے مال کو اس طرح وارثوں میں تقسیم کریں گے زید کے مال کے کل 6 حصے کئے جائیں گے جن میں سے چھٹا حصہ یعنی 1 اخیافی بھائی کو ملے گا باقی 5 حصے عصبہ کے لیے جبکہ چچازاد بھائیوں کی تعداد3ہے3اور 5 کے درمیان تباین ہے لہذا 3کو 6 میں ضرب دی18 حاصل ہوا 18 میں سے 3 حصے احیافی کو دیئے باقی 15 بچے ہر ایک کو پانچ حصے ملیں گے چچا زاد بہن کو کچھ بھی نہیں ملے گا
اخیافی بھائیوں کے احوال بیان کرتے ہوئے علامہ سجاوندی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں “السدس للواحد” ترجمہ: ماں شریک اولاد اگر ایک ہو تو چھٹا حصہ ملے گا ۔
سراجی ،ص19، مکتبۃ المدینہ ،کراچی)
عصبات کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں “ثم جزء جدہ ای الاعمام ثم بنوھم وان سفلوا” ترجمہ : پھر میت کے دادا کا جزء یعنی چچے پھر ان کے بیٹے اگرچہ نیچے تک ہوں ۔
سراجی ،ص30، مکتبۃ المدینہ ،کراچی)
عصبات کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں” ومن لا فرض لھا من الاناث وأخوھا عصبۃ لا تصیر عصبہ بأخیھا کالعم والعمۃ المال کلہ للعم دون العمۃ”ترجمہ : اور وہ عورتیں جن کا حصہ قرآن نے بیان نہیں کیا ان کا بھائی اگر عصبہ ہوا وہ عصبہ نہیں بنیں گئی جیسے کے چچا اور پھوپھی مال سارا چچے کو ملے گا پھوپھی کونہیں ملے گا
سراجی ،ص 32، باب العصبات ، مکتبۃ المدینہ ، کراچی)

6
اخیافی بھائی:1
چچازاد بھائی 5
18 : 3+6
3 ا خیافی کے چچا زاد کے 15
فی کس 5
ابوبکر نیلمی
15. 11 2022

اپنا تبصرہ بھیجیں