ڈیڑھ بالشت طول کی مسواک بناتا

کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ زید تقریباً ڈیڑھ بالشت طول کی مسواک بناتا اور استعمال کرتا ہے سمجھانے پر کہتا ہے کہ خود ہی چھوٹی ہوجاۓ گی تو زید کا ایسا کرنا کیسا؟

الجواب بعون الملک الوھاب اللہم ھدایۃالحق والثواب

زید کو ایسا نہ چاہیے کہ مسواک زیادہ سے زیادہ ایک بالشت ہونی چاہیے کیونکہ اگرمسواک ایک بالشت سے زائد ہو تو اس پر شیطان بیٹھتا ہے۔۔

فتاوٰی رضویہ شریف میں ہے: مسواک کا طول بالشت بھر سے زیادہ نہ چاہئے..
(مسواک ایک بالشت سے زیادہ نہ ہو ورنہ اس پر شیطان بیٹھتا ہے ۔ت)
(۱؎ الدر المختار کتاب الطہارۃ مطبع مجتبائی دہلی ۱ /۲۱

اپنا تبصرہ بھیجیں